IRCI نے SAC کے ساتھ تعاون کی سرگرمی شروع کی

IRCI نے ایشیا اور پیسفک میں غیر مادّی ثفافتی ورثہ کے لیے تحقیق سے متعلق ایک MOU (میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ) پر پرنسز مہا چکری سیرندھورن اینتھروپولوجی سنٹر (SAC) کے ساتھ دستخط کیے۔ دو اداروں کے درمیان MOU پر دستخط کی تقریب یکم اگست کو بنکاک کے SAC بلڈنگ میں ہوئی جس میں میساکو اوہنوکی، ڈپٹی ڈائرکٹر آف IRCI، اور سوانا کیرنگ کریا پیچ، ڈائرکٹر SAC نے شرکت کی۔ انہوں نے خطے کے میوزیمس کے درمیان قریبی تعلق قائم کرکے مستقبل میں اپنے باہمی تعاون کی تفصیلات پر تبادلۂ خیال کیا۔ پہلے قدم کے طور پر IRCI اور SAC نے باہمی طور پر لیمپہن میں “ایشیا پیسیفک میں ICH کے تحفظ پر انٹرنیشنل فیلڈ اسکول المنائی سیمینار" کا انعقاد 6-10 اگست 2012 کے درمیان کیا۔

MOU Signing Ceremony betwween SAC and IRCI